تازہ تر ین

نیا سیاسی بھونچال ،اہم پارٹی کے چیئر مین نے اچانک استعفیٰ دیدیا

کراچی( ویب ڈیسک )مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدانتخابی نتائج سے دل برداشتہ ہوکر پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔آفاق احمد نے کہاہے کہ انتخاب کی ایسی نظیر کہیں نہیں ملتی۔ الیکشن میں بہت ساری انجنئیرنگ کی گئی ہے۔ ہم سازشوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے۔ کارکنان مجھ سے بہتر چیئرمین منتخب کرلیں۔ جو میں نے پچھلی نیوز کانفرنس میں کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔ میں نے کہا تھا یہ کنٹرول انتخابات ہیں پھر بھی ہم نے حصہ لیا۔ میں نے یہ بات بھی کہی تھی کہ باہر کے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ شہر ان کے ہاتھوں سے چھینا جارہا ہے۔جمعے کو اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کی جانب سے چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر کارکنان کی جانب سے شدید مخالف کی گئی اور نعرے بازی کی اور کارکنان رونے لگے۔ آفاق احمد نے کارکنان نے اصرار کے باوجود استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv