Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

انتخابی نتائج مسترد ، حلف نہ اٹھانے پر ن لیگ نے وقت مانگ لیا

By adminجولائی 28, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
pmln
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (این این آئی)ایم ایم اے کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس نے عام انتخابات 2018ءکے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی میں شامل جماعتوں کے کامیاب ہونیوالے ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی میں رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا جائیگا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے حلف نہ اٹھانے کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کےلئے دو روز کا وقت مانگ لیا ہے ۔ جمعہ کو ایم ایم اے کی جانب سے انتخابات 2018کے نتائج پر تحفظات کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ¾ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے مرکزی رہنما ¾ بلوچ رہنما میر حاصل خان بزنجو ¾ محمود خان اچکزئی ¾ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ¾قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ ¾ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ¾ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال و دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے اجلاس آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات 2018کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیاگیا ۔ اے پی سی کے بعد اجلا س میں شریک رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس نے پورے اتفاق رائے کےساتھ 25جولائی 2018ءکے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس الیکشن اور مینڈیٹ کو عوام کا مینڈیٹ نہیں سمجھتے ہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ سمجھتے ہیں جو ڈالا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں جولوگ اکثریت کا دعویٰ کررہے ہیں ان کو بھی تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ان لوگوں کو حق حکمرانی دینا چاہتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے از سر نو شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبے پر اتفاق کیا ہے اور سب کا اتفاق ہے کہ ان جماعتوں کے جو لوگ منتخب ہوئے ہیں وہ حلف نہیں اٹھائیں گے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ مجھے حلف نہ اٹھانے کے مسئلے پر پارٹی سے مشاورت کر نے دیجئے تاکہ اپنی پارٹی کا موقف آپ کو پہنچا سکوں تاہم باقی فیصلوں کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہماری حمایت کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ دوبارہ انتخابات کر انے کےلئے تحریک چلائیں گے ¾ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے اس کےلئے فوری طورپر ایک کمیٹی بنائی جائیگی جو شیڈول ترتیب دے گی اور عوام کو مظاہروں میں شرکت کی دعوت دے گی اور یہ ایک دوروز میں ہو جائیگا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جوجماعتیں اے پی سی میں میں شریک نہیں ہو سکیں جو انتخابات پر اعتراض رکھتی ہیں ان جماعتوں سے رابطے کرینگے تاکہ جامع اتفاق رائے حاصل کیا جاسکے اور پوری قوم کو ایک پلیٹ ٹارم جمع کیا جائے ۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں ¾ ہم جمہوریت کی بقاءچاہتے ہیں ¾ جمہوریت کےلئے قربانیاں دی ہیں ¾ ہم جمہوریت کو اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے ¾ ہم نے جمہوریت کی آزادی کی جنگ لڑنی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جو قوتیں سمجھتی ہیں کہ سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ¾عوام فیصلہ کرینگے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو اختیارات دیئے ¾ 20ارب روپے کی الیکشن کے اخراجات کی منظوری دی ¾یہ الیکشن کرائے ہیں ¾ اتنے اختیارات اور اتنا بڑا پیسہ کیوں قوم کا ضائع کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پریذائیڈنگ افسر ¾ آر اوز فوجی کے ہاتھوں یر غمال بنے رہے ہیں اور کوئی نتیجہ پولنگ ایجنٹ کو مہیا نہیں کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اس ملک میں از سر نوجمہوریت کی بحالی اور آزادی کےلئے آگے بڑھیں گے ۔انہوںنے کہاکہ دیکھتے ہیں یہ لوگ ایوان کیسے چلاتے ہیں ¾ یہ لوگ ڈاکے ڈال کر آئے ہیں ¾ان کو ایوان میں داخل نہیں ہونے دینگے ¾ اس ایوان میں ان کا راستہ روکا جائیگا ۔ ایک سوال پر شہباز شریف نے کہاکہ ایوان میں حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر پارٹی سے مشاورت کر کے اتوار کو اے پی سی کو آگاہ کرینگے تاہم مسلم لیگ (ن)تحریک چلانے کے حوالے سے پوری طرح متفق ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ اس ملک میں بد ترین بے ضابطگی ہوئی ہے جس کی مثال نہیں ملی ۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ دوبارہ کر رہے ہیں چند روز میں اگلا لائحہ عمل طے کرینگے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)متحدہ مجلس عمل ( ایم ایم اے) کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اسلام آباد میں ہونے والی ملٹی پارٹی کانفرنس(ایم پی سی) میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے، ہماری قیادت اس معاملے پر کراچی میں اپنا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنا خود تیار کرے گی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.