تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا نے فلم ”بھارت‘ ‘میں کام سے انکار کر دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)کہا جا رہا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سلمان خان یا فلم میں ان کا کردار نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے اپنے کردار کی شوٹنگ سے قبل ہی فلم میں کام نہ کرنے کی درخواست کر دی جسے ہدایت کار نے قبول بھی کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا اس فلم میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کام نہیں کر رہی۔رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا جلد امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسی نئی فلم کو سائن نہیں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv