تازہ تر ین

ٹائیگر شروف کے ہمشکل نوجوان کی سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی طرح دکھنے والے نوجوان دیوڈ سہاریہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔بالی ووڈ فلموں میں اکثر ہمشکل کرداروں پر مبنی کہانیاں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بھی اکثر مشہور شخصیات کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں جب کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور عمران ہاشمی کے ہم شکل سامنے آئے تھے تاہم اب ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’ باغی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کا ہمشکل نوجوان دیوڈ سہاریہ بھارتی آسام فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں لیکن ا±ن کی مقبولیت میں اضافہ ا±س وقت ہوا جب ڈیوڈ نے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv