تازہ تر ین

نیا سیاسی بھونچال آ گیا 50سیٹوں پر نئے الیکشن وہی ہوا جسکا امکان تھا

 اسلام آباد:(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں منگل کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں ایک سے زائد حلقوں سے قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات جیتنے والے امیدواروں کی خالی ہونے والی تقریباً 50 قومی وصوبائی اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانا ہوں گے۔قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بڑی تعداد میں بداعتمادی و بے یقینی کا شکار بڑے گھوڑوں کی جانب سے ایک سے زائد حلقوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا گیا اور ان میں سے بہت سے امیدوار ایک سے زائد حلقوں پرکامیاب ہوئے، انھیں ایک نشست رکھنا ہوگی اور باقی نشستیں چھوڑنا ہوگی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں اور انھیں 4 نشستیں چھوڑنا ہوںگی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان 2 حلقوں سے منتخب ہوئے ہیں، انھیں بھی ایک نشست چھوڑنا ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تجویزمسترد کئے جانے کی وجہ سے عام انتخابات میں امیداوارںکے ایک سے زائد نشستوں سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے رجحان کو فروغ ملا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv