تازہ تر ین

نتائج کے دوران عمران خان کے ساتھ مو جود شخص بارے چونکا دینے والے انکشافات کون ہے ؟

اسلام آباد ((ویب ڈیسک)الیکشن کی رات سے ہی پاکستانیوں کیلئے ایک غیر معروف شخص عمران خان کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ یہ معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت اور پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت ہیں، یہ وہی انیل مسرت ہیں جن کی بیٹی کی کچھ عرصہ پہلے ہونے والی شادی میں عمران خان سمیت بھارتی اداکاروں نے بھی شرکت ک تھی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہر وقت ہی دوست احباب کا ہجوم موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان سے وابستہ ہر شخصیت ہی پاکستانیوں کیلئے جانی پہچانی شخصیت بن چکی ہے لیکن الیکشن کی رات سے پاکستانیوں کیلئے غیر شناسا چہرہ بھی عمران خان کے ساتھ نظر آرہا ہے۔یہ پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت انیل مسرت ہیں جو برطانیہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرتے ہیں ۔ الیکشن مہم کے دوران عمران خان نے اپنی ایک تقریر کے دوران انہیں برطانیہ کا سب سے بڑا پراپرٹی ٹائیکون بھی قرار دیا تھا۔ریڈیو پر کام کرنے والے آر جے تنویر کھٹانہ نے عمران خان اور انیل مسرت کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا ” عمران خان نے اپنی فاتحانہ تقریر برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی موجودگی میں کی۔ برائے مہربانی یہ نوٹ فرمالیں کہ انیل مسرت بھارتی بزنس مین جو مودی اور بی جے پی سے وابستہ ہیں کے سب سے بڑے انویسٹر ہیں۔ یہ سب پی ٹی آئی کیلئے حلال جبکہ باقی سب لوگوں کیلئے حرام ہے، میڈیا اس پر طوفان نہیں مچائے گا“۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv