تازہ تر ین

کاش آپ۔۔۔ اداکارہ بابرہ شریف نے چیف جسٹس سے ایسی بات کہہ دی کی جان کر معززجج بھی مسکرا دئیے

لاہور( ویب ڈیسک ) اپنے کیس کی سماعت کے دوران بابرہ شریف نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاش آپ سیاست دان ہوتے جس پر وہ مسکرا دیئے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اداکارہ بابرہ شریف اور جیولر کے درمیان کرایے کا دیرینہ معاملہ مصالحت سے نمٹا دیا۔ جیولر نے 6ماہ کے واجب الادا کرایے کے چیک بابرہ شریف کے حوالے کر دیے جبکہ عدالت نے بابرہ شریف کو ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ بازی ناسور ہے اسے معاشرے سے ختم کرنا ہے، بابرہ شریف نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاش آپ سیاست دان ہوتے اور قوم کوآپ کی قیادت میں قائداعظم کا حقیقی پاکستان میسر آتا، اس پر چیف جسٹس مسکرا دئیے اور کمرہ عدالت کشت زعفران بن گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv