تازہ تر ین

ٹی وی کے پروڈیوسرز نے فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالا :عائشہ عمر

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انسان کی شخصیت اس کے کردار کا آئینہ ہوتی ہے ، پرکشش شخصیت والے فنکار شوبز میں جلد کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے بے شمار پروڈیوسروں نے انڈسٹری کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نوجوان فلم میکر نت نئے اور معیاری پروجیکٹس بنا رہے ہیں جس کی بدولت فنکاروں اور شائقین کے اعتماد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عائشہ عمر نے کہا کہ نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں کے معاشی مسائل بہت حد تک بہتر ہو گئے ہیں ۔جو بہت خوش آئند بات ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv