Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

میں جس عمران کو جانتا ہوں سادگی اس کا طرز زندگی رہا،عمران خان نے وزیر اعظم اور گور نر ہاﺅسز کو بیچنے کی بات کی تھی اور آج یہ وعدہ پورا کر دیا ،پی ٹی آئی نے دھاندلی کی شکایت پر دوبارہ الیکشن کروائے تو اس سے بھی زیادہ ووٹ پڑیں گے ،عمران خان کی پہلی عوامی پالیسی خطاب پر امتنان شاہد کا تجزیہ

By adminجولائی 26, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تجزیہ: امتنان شاہد
جیت کے بعد عمران خان نے جواپنی پہلی تقریر کی ہے وہ ایک پاکستانی کی تقریر لگتی ہے ۔وہ کسی سیاسی لیڈر کی تقریر نہیں لگی۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب عمران خان نے 22 سال پہلے اپنی تحریک کی بنیاد رکھی ۔تحریک انصاف کا اپر مال پر ایک دفتر ہوا کرتا تھا۔ جس میں انہوں نے پہلی بار جب اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کیا ۔تو اس وقت بھی انہوں نے اپنی تقریر میں یہ کہا تھا کہ وزیر اعظم ہاﺅس اور گورنر ہاﺅسز کو ختم کر کے انکو تعلیمی ادارے ، یونیورسٹیاں بنائیںگے ،یا انکو عوامی مفاد کے دفاتر کے طور پر استعمال کرینگے ۔آج انہوںنے 22 سال بعد اپنی تقریر میں یہ وعدہ پورا کیا اور میرا یہ خیال ہے کہ جتنا ہم عمران خان کو جانتے ہیں وہ ایسا کردینگے ۔مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاوس کو تبدیل کرینگے ۔مجھے اس بات کا بھی پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم آفس جو بنا ہوا ہے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے ساتھ اسکو بھی کسی یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائیگا۔کیونکہ میں خود اس بات کا شاہد ہوں۔ ان کے ساتھ کچھ کارنر میٹنگز اور کچھ ذاتی ملاقاتوں میں انہوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ وہ یہ سب کرینگے ۔اپنی تقریر میں جو انہوںنے دوسری بات کی کہ وہ سادگی اختیار کرینگے ۔ اگر عمران خان کو آپ ذاتی طور پر جانتے ہیں تو وہ خود یہ بات کہتے ہیں کہ ہاں میں کنجوس ہوں۔ ہم لوگ بھی جب ان کے ہاں کسی دعوت پر جایا کرتے تھے تو اتنے سالوں سے ان کے ساتھ ان ملاقاتوں میں میں نے انہیں عیش و عشرت والی زندگی گذارتے نہیں دیکھا ۔ وہ عام آدمی کی طرح رہتے ہیں، عام آدمی کی طرح گفتگو کرتے ہیں ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے یہ تنقیدی باتیں بھی آتی ہیں ،کہ فلاں کا جہاز استعمال کرلیا ،فلاں کا ہیلی کاپٹر استعمال کر لیا ۔ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ سادگی اختیار کرینگے ۔ جیسے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس کی بجائے وہ Minister enclave میں کسی چھوٹے سے گھر میں رہیں گے اور یہ وہی تصور ہے جو برطانیہ میں رائج ہے جہاں پر انہوں نے اپنی ساری تعلیم حاصل کی ۔ میں سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے بڑی تفصیل کے ساتھ ایک عام پاکستانی کے درد کو سمجھا ہے ۔ اگر صحیح طور پر وزیر اعظم ہاﺅس کے اخراجات کو چینل کر لیا جائے تو کئی سکول اور کالج بنائے جا سکتے ہین ۔بنیادی طور پر تصور یہی ہے کہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ سادگی کو اپنائیں ۔ میں نے اتنے سال ان کے ساتھ رپورٹنگ کی اور میں جانتا ہوں کہ وہ سب کچھ کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ اگر انکی پالیسی تقریر کو دھیان سے سنیںتو انہوںنے سب سے پہلے چین ، اسکے بعد افغانستان ، ایران ، گلف اسٹیٹس اور پھر انہوں نے اس کے اندر امریکہ کی بھی بات کی اور سب سے آخر میں انڈیا کی بات کی ۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ ھل کیا جائے اور ان کی اس بات نے یقینا کشمیریوںکے دل جیتے ہونگے ۔ اس پر بھی وہ سنجیدہ ہیں اور یہ میرا اپنا ماننا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بھارتی حکومت ان کو اس بات کا جواب دے ۔ اور مذاکرات کی ٹیبل پر آئے ۔ میںاس وقت ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ بھارت بھی اس وقت اس پوزیشن میں ہے کہ وہ سمجھ سکے کہ وہ کسی سنجیدہ آدمی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ۔کل رات آٹھ بجے کے بعد جب نتائج آنا شروع ہوئے میں صبح پانچ چھ بجے تک دیکھتا رہا اور اس دوران میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور جیسے جیسے عمران خان لیڈ کر رہے تھے ۔ مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ مخالف پارٹیاں ان پر دھاندلی کا الزام ضرور لگائیں گی اور عمران خان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یہ کھلا چیلنج کیا کہ اگر دھاندلی ہوئی تو وہ حلقے خود کھلوائیںگے ۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے خود اس ساری جدوجہد کا سامنا کیا ہوا ہے۔عمران خان رات اس بات پر بھی غور کرتے رہے ہیں کہ اگر حلقوں میں دھاندلی کی بات کی گئی تو وہ ان حلقوں میں دوبارہ الیکشن بھی کرائیں گے اور وہ ایسا کر دیتے ہیں تو تحریک انصاف کا بہت بڑا قدم ہو گا کیونکہ کسی سیاسی جماعت نے آج تک ایسا بیان جاری نہیں کیا ۔ ہماری عوام نے بھی بہت سے ایسے الیکشن دیکھ رکھے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت نے جیتی ہوئے سیٹ پر دوبارہ الیکشن کرانے کی بات آج تک نہیں کی ۔ اور اگر ایسا ہوا تو میں یقین سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیگی ۔ اسکے ساتھ انہوں نے نیب کو زیادہ مضبوط کرنے کی بات کی ہے ۔ اورکہا کہ میں کرپشن کا خاتمہ ہر قیمت پہ کرونگا ۔ عمران خان کی کامیابی اور جدوجہد کے دو ہی عزائم تھے ایک کرپشن کا خاتمہ اور ایک گورننس کی تبدیلی انہیں دو بنیادی اصولوں پر انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد کی بنیاد بھی رکھی اور 2018 کے الیکشن میں کامیابی بھی حاصل کی سادگی عمران خان کا شعار رہا ہے اور اس وقت جو پاکستان کے حالات ہیں جن میں امیدواران کو دہشتگردی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس صورت مین کوئی بھی پارٹی لیڈر ہو ۔ ن لیگ ، پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف وہ اپنی سکیورٹی پر پیسہ خرچ کر سکتے ہیں مگر عمران خان سادگی پسند ہیں ۔ آج عمران خان نے سادگی کا آغاز کر دیا ہے جسے عوام نے بہت پذیرائی دی ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.