ہم نئے پاکستان(ویب ڈیسک)کے دہانے پر کھڑے ہیں جو عمران خان کی خواہشات میں سے ایک ہے۔ یہ ان کی چند خواہشات میں سے ایک ہے جہاں انہوں نے مشکل اتحادیوں کے بغیر حکومت کے قیام کی خواہش ظاہر کی جو سچ ثابت ہو گئی۔ لاہور سے مسلم لیگ ن کے حیران کن نتائج سامنے آنے کے بعد اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ چترال سے صادق آباد تک پاکستان کے معاملات ایک ہی طرح سے چلائیں جائیں گے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں پنجاب سے خیبرپختونخوا تک کا علاقہ جس سیاسی محاذ آرائی کا شکار رہا، اس کو دیکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی شاندار کامیابی نظر آتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں کلین سوئپ کر رہی ہے۔ دوبارہ ابھر کر سامنے آنے والی عوامی نیشنل پارٹی کچھ خاص کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ جماعت اسلامی کے اشتراک سے جمعیت علمائے اسلام کی زیرقیادت متحدہ مجلس عمل کے چیلنج کو بھی یکسر مسترد کردیا گیا۔ ماہرین کا یہ جملہ کہ ‘تحریک انصاف ملک کے شمال مغربی صوبے میں ہر جگہ ہے’، بدھ کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد ایک نئی معنی خیز شکل اختیار کر گیا ہے۔ یہ عوامی نیشنل پارٹی کے حامیوں کے لیے افسوسناک لمحہ ہے۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانے والی اس جماعت کے لیے انتخابی نتائج زخموں پر نمک پاشی کی مانند ہیں۔ لیکن سیاست کی ظالمانہ دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

