ممبئی(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کی کلاس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا لیکن ماہرہ خان اس قابل نہیں تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا میری فلم سمرن بھارت میں ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے لیکن ویزے کی عدم دستیابی کے باعث میں اپنی فلم وہاں ریلیز نہیں کرسکتی۔ میرا نے کہا کہ میں اپنی فلم کی شوٹنگ بھارت میں مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس چلی گئی تھیں اور پھر ماہرہ خان کا بیان سامنے آیاجس کے بعد پاک بھارت تعلقات خراب ہوگئے جس کے باعث پاکستانی فنکاروں کو بھارتی ویزے کا حصول بہت مشکل ہوگیا۔ اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے حوالے سے کہا شاہ رخ خان نے اپنی فلم میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا لیکن ماہرہ اس قابل نہیں تھیں۔، ماہرہ نے فلم میں کام کیا اورپھر انہوں نے بھارت اور پاکستان کے بارے میں بات چیت شروع کردی۔ میرا نے کہا جب میں بھارت میں کام کرتی تھی، اس وقت میں پاک بھارت تعلقات کے بارے میں ہمیشہ مثبت اوراچھی باتیں کہتی تھی اور دونوں ممالک کی اچھی چیزوں کو نمایاں کرتی تھی، لیکن ماہرہ خان کی کوئی کلاس نہیں۔اداکارہ میرا نے مزید کہا جب میں بھارتی سفارتخانے گئی اس وقت وہاں موجود لوگوں نے ماہرہ خان کے بیان کے بارے میں بات کی اور کہا ہم آپ کو ویزہ جاری نہیں کرسکتے، میں نے ان سے درخواست کی کہ ماہرہ نے جو کچھ کہا اس کی وجہ سے میرا ویزا کیوں روکا جارہا ہے۔ اداکارہ میرا نے شاہ رخ خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویزا دلوانے میں مدد کی جائے، شاہ رخ خان نے ماہرہ کو اپنی فلم میں تو کاسٹ کرلیا لیکن انہوں نے ماہرہ کو یہ نہیں سیکھایا کہ میڈیا کے سامنے کیسے بات کرنی ہے۔میرا نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ماہرہ خان کی غلطیوں پر معافی مانگتی ہوں اور تمام آرٹسٹ اورفنکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دوستانہ بنائیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

