تازہ تر ین

بُدھ کا روز ، 25کا ہندسہ اور عمران خان چونکا دینے والے انکشافات چھُپی باتیں ظاہر ہوگئیں

لاہور(ویب ڈیسک) آج جولائی کی 25تاریخ اور بدھ کا دن ہے اور پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔عمران خان کی زندگی میں 25 کا ہندسہ بھی نیک شگون کی علامت ہے۔ 25 مارچ 1992میں پاکستان عمران خان کی کپتانی میں پہلی بار کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بنا تھا اور اس روز بدھ کا دن تھا۔عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی25 اپریل 1996 کو ہی رکھی تھی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں جاری126دن کا دھرنا بھی 17دسمبر 2014کو بدھ ہی کے روز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسی طرح 16نومبر 1988کے عام انتخابات بدھ ہی کے روز ہوئے تھے جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی اور بینظیر بھٹو اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔ 24 اکتوبر 1990بدھ کا سورج محمد نواز شریف کیلئے کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ 6 اکتوبر 1993کو بدھ کے روز ہی پیپلزپارٹی دوسری بار عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv