لاہور( ویب ڈیسک ) پہلے زمانے کی جادوئی کہانیوں میں شہزادوں کی سواریاں اڑن قالین ہوا کرتے تھے، لیکن اب اس کی جدید قسم اڑن گاڑیوں کی شکل میں بھی سامنے آنے والی ہے۔ٹیرافیوگا نامی کمپنی کافی عرصے سے فلائنگ کار کی تیاری پر کام کررہی ہے اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ یہ اڑنے والی گاڑیاں 2019 میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہیں، مگر امکان ہے کہ انہیں چلانے کے لیے ڈرائیونگ کی بجائے پائلٹ لائسنس کی ضرورت ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کی پروڈکشن جلد شروع کی جارہی ہے اور یہ 2019 میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کردی جائیں گی۔اس گاڑی کی تیاری پر تو کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر توقع ہے کہ حتمی ماڈل زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔مثال کے طور پر کمپنی کی جانب سے ایک ایسے ماڈل پر بھی کام ہورہا ہے جس میں یہ گاڑیاں روایتی پٹرول انجن اور لیتھیم اون بیٹری کا ہائیبرڈ ورڑن ہوں گی۔اسی طرح تھروٹل میں ایک بوسٹ آپشن دیا جائے گا جوکہ اضافی طاقت فراہم کرے گا، اندرونی ڈیزائن کو بھی بہتر کیا جائے گا جبکہ ایک پیراشوٹ سسٹم کا اضافہ کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق باہری ڈیزائن بھی لوگوں کے لیے پرکشش بنایا جائے گا جبکہ سامان رکھنے کی جگہ بڑھانے کے ساتھ مسافروں کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ اقدامات کیے جائیں گے۔تاہم اب بھی ان گاڑیوں کے بارے میں کافی کچھ سامنے نہیں آیا جن میں سب سے اہم اس کی قیمت ہے۔اس گاڑی کو ٹرانزیشن کا نام دیا گیا ہے اور یہ دیکھنے میں گاڑی کی جگہ کسی طیارے کی طرح ہوگی۔یہ اڑن گاڑی سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 400 میل تک سفر کرسکے گی ، جبکہ فی گھنٹہ 5 گیلن ایندھن جلائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

