تازہ تر ین

جھوٹی معلومات کیسے پہچانیں؟ واٹس ایپ نے ہدایات جاری کر دیں

لاہور(ویب ڈیسک) مقبول میسیجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ نے پاکستان میں انتخابات 2018 سے قبل غلط معلومات کے ادراک کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔واٹس ایپ نے ایک اخباری اشتہار کے ذریعے جاری کردہ ہدایات میں کہا ہے کہ صارفین کو سمجھداری سے پیغامات کا جائزہ لینا ہو گا کہ آیا وہ درست ہیں یا افواہیں یا وہ پھر مکمل طور پر غلط ہیں۔واٹس ایپ نے اشتہار میں بڑے حروف میں یہ تحریر کیا ہے کہ ’ہم مل کر جھوٹی معلومات کے خلاف لڑ سکتے ہیں‘۔ واٹس ایپ نے غلط یا جھوٹی معلومات کی پہنچان کے حوالے سے صارفین کو کچھ ٹپس فراہم کی ہیں،واٹس ایپ پر رواں ہفتے سے ایک نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کے ذریعے یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ موصول شدہ پیغام فارورڈ میسج ہے یا کسی نے خود لکھا ہے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین فارورڈ میسجز میں بیان کی گئی معلومات کی تصدیق کریں۔واٹس ایپ پر اکثر ایسے پیغامات گردش کرتے ہیں جن سے صارفین غصہ، خوف یا تناو¿ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کو لگے کہ یہ پیغامات ایسا ہی کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں تو انہیں فارورڈ کرنے سے پہلے دو مرتبہ ضرور سوچیں۔وہ اسٹوریز جن پر یقین کرنا مشکل ہو اکثر جھوٹی ہوتی ہیں تو کوشش کی جائے کہ ان کی کسی اور جگہ سے تصدیق کی جائے۔واٹس ایپ پر متعدد پیغامات میں جھوٹی خبریں موصول ہوتی ہیں جن کی نشانی اسپیلنگ کی غلطیاں اور حقیقی خبر سے مختلف انداز ہے ایسا محسوس ہونے کی صورت میں درست معلومات کے لیے تحقیق کریں۔واٹس ایپ میسجز اور ویڈیوز پر بھروسہ کرنا آسان ہوتا ہے لیکن یاد رکھیے یہ بھی ایڈیٹنگ کا شکار ہوسکتی ہیں، کبھی تصویر حقیقی ہوتی ہے لیکن اس میں بیان کی گئی کہانی جھوٹی ہوتی ہے ایسی صورت میں ان تصاویر کو آن لائن ضرور دیکھیں اور ان کی تصدیق کریں۔میسجز میں موصول ہوئے ویب سائٹ لنکس بظاہر تو جانے پہچانے لگتے ہیں لیکن اگر ان میں اسپیلنگ کی غلطی یا عجیب و غریب حروف نظر آئیں تو ان کی تصدیق کیجیے۔ یہ چیزیں اکثر غلط معلومات کی نشانی ہوتی ہیں۔ایسی کوئی بھی خبر ویب لنک یا ایپ سے موصول ہوتی ہے تو اس کی دیگر ذرائع سے ضرور تصدیق کیجیے۔ اگر یہی خبر دیگر ویب سائٹس پر موجود ہوتو اس کے درست ہونے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں۔اگر آپ کسی پیغام کے بارے میں یہ وثوق سے نہیں کہ سکتے کہ آیا وہ پیغام غلط ہے یا صحیح تو ایسی صورت میں میسج کو فارورڈ کرنے سے پہلے ضرور سوچیں۔واٹس ایپ میں کسی بھی خدشے کی صورت میں نمبر بلاک اور گروپ چھوڑا جا سکتا ہے جو ایپ کی پرائیوسی کے فیچرز ہیں۔اس بات کا خاص خیال رکھیں کے ایک سے زائد مرتبہ موصول ہونے والا پیغام ضروری نہیں کہ حقیقت ہو اس لیے ہر صورت میں پیغام کی تصدیق کرنا لازم ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv