اوریگن(ویب ڈیسک)ہم جانتے ہیں کہ ہمارے اسمارٹ فون کی بیٹریاں مشکل سے ایک دن ہی چلتی ہیں اور ہم انہیں بار بار چارج کرنے پر مجبور ہیں لیکن کیا ہم موبائل فون کی بیٹریاں درست طریقے سے چارج کررہے ہیں؟موبائل فون بیٹری بنانے والی ایک کمپنی کیڈکس کی بیٹری یونیورسٹی نامی ویب سائٹ کے مطابق اس کا جواب ’ہاں‘ میں ہے۔اکثر افراد بیٹری اسی وقت چارج کرتے ہیں جب فون مردہ ہونے والا ہوتا ہے جو ایک غلط طریقہ ہے۔ بیٹری یونیورسٹی کے مطابق لیتھیم ا?ئن بیٹریاں بہت حساس ہوتی ہیں اور ان پر چارج کا دباو¿ ان کی زندگی گھٹا سکتا ہے۔ اس لیے بیٹری چارج کرنے کےلیے ا?پ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ اس کا پہلا مشورہ یہ ہے:اوور چارجنگ سے بچیے بیٹری فل ہوجانے پر فوراً چارجنگ بند کردیجیے اور رات کے وقت چارج کرکے صبح فون دیکھنے کی عادت ختم کردیجیے کیونکہ اس بیٹری کے اندر کا کیمیائی نظام شدید متاثر ہونے لگتا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ بیٹری پوری ہوجانے کے بعد بھی اس پر چارج کی بھرمار جاری رکھی جائے۔اوورچارجنگ بیٹری کی زندگی گھٹا دیتی ہے اور وہ جلد خراب ہوجاتی ہے۔ بیٹری 100 فیصد تک چارج ہی نہ کیجیے بیٹری یونیورسٹی کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریوں کو 100 فیصد تک چارج کرنا درست نہیں۔ اس سے بیٹری میں چارج کی بھرمار ہوگی اور اندر بگاڑ کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اس کے بجائے جب بھی وقت ملے، بیٹری کو تھوڑا چارج کرتے رہیے جس سے بیٹری پر اضافی دباو¿ نہیں پڑتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو ایک دم غٹاغٹ سے چارج کرنے کے بجائے دن کے مختلف اوقات میں چارج کیجیے۔10 فیصد چارج کم ہونے پر فون پلگ سے لگائیں اب کسے معلوم کہ دن میں کتنی مرتبہ چارج کیا جائے۔ اگر ا?پ دفتر یا گھر میں ہیں اور بیٹری کی چارجنگ 10 فیصد گرچکی ہے تو اسے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح دن کے مختلف اوقات میں اسے چارج کرتے رہیے۔ اس طرح ایک طویل عرصے تک اسمارٹ فون کی بیٹری بہترین حالت میں رہے گی۔بیٹری کو ٹھنڈا رکھیےگرمی اور حرارت موبائل فون بیٹری کی دشمن نمبر ایک ہیں۔ اسی لیے فون کو کسی گرم جگہ پر نہ رکھیے۔ جتنا ممکن ہو فون کو ٹھنڈا رکھیے۔ چارجنگ کے دوران بیٹری مزید گرم ہوجاتی ہے اور اسے چارجنگ کے وقت دھوپ میں نہ رکھیے۔ اس طرح بیٹری بہترین حالت میں رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

