تازہ تر ین

سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سینٹ پیٹرز برگ(ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔روس میں جاری 21ویں عالمی فٹبال کپ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں ہاٹ فیورٹ سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے بنایا، فاتح ٹیم اب راو¿نڈ 8 میں انگلینڈ اور کولمبیا کے درمیان شیڈول آخری پری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔دوران میچ سوئس ٹیم نے اگرچہ گیند پر زیادہ کنٹرول حاصل کیے رکھا اور سوئیڈش ٹیم کے گول پر حملے بھی زیادہ کیے لیکن ان کی تمام کاوشیں ناکام رہیں اور سوئیڈن نے ایک گول کر کے میگا ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کا اہتمام کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv