سمارا(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے میکسیکو کو دو گول کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔روس میں فٹبال ورلڈکپ اپنی رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں پری کوارٹر فائنل میں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔روسی شہر سمارا میں کھیلے گئے ناک آو¿ٹ مرحلے کے میچ میں برازیل نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے اور کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی مسلسل دوسری فتح، جنوبی کوریا کو شکست دیدی۔میچ کے آغاز سے ہی برازیلین ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور برازیل کے اسٹرائیکر نیمار نے 55 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔کھیل کے 88 ویں منٹ میں برازیل کے روبرٹو نے گول کرکے ٹیم کی برتری 0-2 کردی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ناک آو¿ٹ مرحلے کے اس دلچسپ مقابلے میں ریفری نے میکسیکو کو 4 اور برازیل کو 2 یلو کارڈ دکھائے۔یاد رہے کہ میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

