Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ہالی ووڈ کے وہ اداکار جنہوں نے حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کتنی محنت کی ، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

By adminجولائی 2, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

فن لینڈ(ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاروں کو اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کے لیے جومحنت کرنا  پڑتی ہے اسے دیکھ کر دماغ ماو¿ف ہوجاتا ہے لیکن ہر فلم کے ساتھ دلچسپ حقائق کی ایک داستان جڑی ہوتی ہے۔ تو پھر سب سے پہلے اسٹیفن ہاکنگ کی سوانح حیات پر بننے والی فلم کا ذکر ہوجائے۔

دی تھیوری آف ایوری تھنگ

معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ پر بننے والی فلم دی تھیوری آف ایوری تھنگ دیکھنے کے بعد خود اسٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ فلم دیکھتے ہوئے انہیں ایسا لگا کہ جیسے وہ خود کو دیکھ رہے ہیں۔ ہاکنگ نے فلم کو حقیقی بنانے کے لیے اپنی مشینی آواز، میڈل اور آٹوگراف شدہ تحقیقی مقالے بھی دیئے تھے۔

ڈیلاس بائرز کلب

اس فلم کا بجٹ بہت کم اور میک اپ کا بجٹ اس سے بھی کم تھا۔ میک اپ فنکاروں کو صرف ڈھائی سو ڈالر میں سب کرداروں کو تیار کرنا تھا لیکن حیرت انگیز بات اس وقت سامنے آئی جب اس فلم کے میک اپ اور ہیئر اسٹائل کو آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

آرماگیڈن

آرماگیڈن ایک دلچسپ فلم تھی اور اسے ناسا نے اپنے تربیتی پروگرام میں افسروں کو دکھایا۔ تمام افسران سے کہا گیا کہ وہ اس فلم میں غلطیاں تلاش کریں جس کے بعد تمام ماہرین نے اس میں 168 غلطیاں ڈھونڈ نکالیں۔

گاڈ فادر

god father

اس فلم میں مارلن برانڈو کے ہاتھوں میں جوبلی دکھائی گئی وہ شوٹنگ کی جگہ آوارہ پھر رہی تھی جسے فلم کا حصہ بنایا گیا۔ اس نے مارلن کی گود میں اتنی مرتبہ میاؤں میاؤں کیا کہ مارلن برانڈو کو بعد میں اپنے ڈائیلاگ دوبارہ ڈب کرانے پڑے۔

جینگو انچینڈ

جینگو انچینڈ کا یہ منظر لیونارڈ ڈی کیپریو کی شاندار محنت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس منظر میں ڈی کیپریو کو میز پر غصے میں ہاتھ مارنا تھا لیکن وہاں موجود چھوٹے شیشے سے اس کا ہاتھ کٹ گیا اور اس سے خون جاری ہونے لگا۔ ڈی کیپریو نے اسے نظر انداز کرتے ہوئے سین جاری رکھا اور یہ منظر فلم کا حصہ بنا۔ کوئنٹن ٹارنٹینو نے جب اسے کٹ کیا تو سیٹ پر موجود سارا عملہ ڈی کیپریو کے احترام میں کھڑا ہوگیا اور تالیاں بجائیں۔

دی ڈارک نائٹ

اس فلم میں جوکر کا شہرہ آفاق کردار ادا کرنے والے ہیتھ لیجر نے فلم کی شوٹنگ سے قبل خود کو ایک ہوٹل میں ڈیڑھ ماہ تک چھپائے رکھا۔ اس دوران اس نے پورا کردار اپنے اندر اتارنے کی کوشش کی اور جوکر کی ہر ادا کو مہارت سے نبھانے کی پریکٹس کی۔ وہ اپنی ہنسی کے لیے دن میں کئی مرتبہ ہنسنے کی پریکٹس بھی کرتا رہا۔

شنڈلرز لسٹ

اس فلم میں 20 ہزار اضافی (ایکسٹرا) کردار تھے جن کے لیے 1940ء کا لباس بنانا مشکل تھا۔ اس وقت پولینڈ میں معاشی حالت بہت خراب تھی۔ فلم ساز نے ایک اشتہار دیا اور لوگوں نے اپنے وہ کپڑے بھی فروخت کیے جو انہوں نے 1940ء اور 1930ء کے عشرے سے سنبھال کر رکھے تھے بعد ازاں اضافی کرداروں کو فلم میں پہننے کے لیے وہ کپڑے دیے گئے۔

جان وِک ٹو

سب کے ہر دلعزیز کیانو ریوز نے اس فلم میں لڑائی کے 95 فیصد سین خود کیے۔ اپنے کردار کے لیے انہوں نے تین ماہ تک جوڈو اور برازیلی لڑائی جیو جٹسو پر مہارت حاصل کی۔

ٹرمنیٹر

ٹرمنیٹر ٹو کی شوٹنگ کے بعد بھوک سے بے تاب آرنلڈ شوارزنیگر لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں کھانا کھانے چلے گئے لیکن وہاں جاکر انہیں اندازہ ہوا وہ اب تک میک اپ میں ہیں۔  پھر انہیں احساس ہوا کہ ان کی ایک آنکھ غائب ہے، جبڑا کھلا ہوا ہے اور چہرے پر جلا ہوا گوشت لگا ہے۔

روکی فور

روکی فور میں سلویسٹر اسٹالون اپنے ہر سین کو حقیقی بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مخالف باکسر کا کردار ادا کرنے والے ڈولف لنڈ گرین سے کہا کہ وہ اسے اصل میں مکے مارے۔ اس کے بعد ڈولف نے انہیں سینے پر ایسا زوردار گھونسا مارا کہ اسٹالون کو چار روز ہسپتال کی انتہائی نگہداشت میں رہنا پڑا۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.