راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ تحریک انصاف کی طرف اور نہ ہی ن لیگ کی طرف دیکھتے ہیں۔راوالپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کس بات پر اختلاف ہے، اس حوالے سے سچ جلد قوم کو بتاو¿ں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ میں آزاد کیوں کھڑا ہوا۔(ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیےان کا کہنا تھا کہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔سابق وزیر داخلہ کے مطابق ان کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گے؟چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار یہاں بڑی بڑی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اس حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کروں، اگر میرا حلقہ پیچھے ہوا تو مجھے ووٹ نہ دینا۔چوہدری نثار نے کہا کہ زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ آزاد حیثیت میں کیوں کھڑا ہوا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

