لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے مالکان نے معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔پی ایس ایل کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ گلوبل لیگ میں ڈربن قلندرز کے نام سے فرنچائز خریدی تھی تاہم لیگ ختم کردی گئی جس کے بعد ڈربن قلندرز کے پاکستانی فرنچائز مالکان نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈربن قلدرز کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہمارے بغیر جنوبی افریقہ میں کسی لیگ کا انعقاد معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے مالکان نے گزشتہ سال گلوبل لیگ میں ڈربن قلندرز کے نام سے ٹیم خریدی تھی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال پہلے یہ ٹی ٹوئنٹی لیگ ملتوی کی اور پھر اس لیگ کو ختم کرکے نئے نام سے لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔گلوبل لیگ کے روحِ رواں ہارون لوگارٹ کو بھی بدانتظامی کی وجہ سے ملازمت سے فارغ کردیا گیا تھا اور نئی لیگ میں تمام آٹھ پرانے مالکان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا عاطف نے بتایا کہ ہم نے اپنے قانونی مشیر کے ذریعے کرکٹ جنوبی افریقہ کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے بغیر جنوبی افریقہ میں کوئی ٹی ٹوئنٹی لیگ نہیں ہوسکتی، ہم آپ کے ملک میں کرکٹ کا فروغ چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی ڈپازٹ کے طور پر ڈھائی لاکھ ڈالرز جمع کرائے تھے ہمیں ساڑھے تین فیصد انٹرسٹ کے ساتھ مزید ایک لاکھ 80 ہزار ڈالرز واپس کئے گئے ہیں کیوں کہ ہم نے ٹیم خریدنے کے دوران خرچے بھی کئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے علاوہ تمام فرنچائزز نے رقم واپس لے لی ہے لیکن ہم نے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کو نئی لیگ میں شامل کیا جائے۔لاہور قلندرز آئندہ ماہ سے بڑے پیمانے پر پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں جس میں گلگت سے بھی نئے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

