ناٹنگھم(نیوزایجنسیاں) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ میں 450 کا ہندسہ عبور کیا۔انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 147 جبکہ جونی بیئرسٹو نے 139 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔اس کے علاوہ جیس روئے 82 اور کپتان اوئن مارگن 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلوی بولرز انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں بالکل بے بس نظر آئے۔ بولر انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے جبکہ جھائی رچرڈسن نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 92 رنز دیے۔اس سے قبل انگلینڈ ہی کے پاس یہ ریکارڈ تھا جو اس نے 2016 میں پاکستان کے خلاف 444 رنز کی صورت میں بنایا تھا۔اس میچ میں بھی ایلکس ہیلز نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کی تھی اور 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔میچ میں وہاب ریاض نے اپنے مقررہ 10 اوورز میں 110 رنز دیے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

