ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’ روبوٹ 2.0‘ کا بجٹ 100 کروڑ اضافے کے بعد 550 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔ فلم میں مداحوں کو میگا اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کے ایک سے زائد روپ دیکھنے کو ملیں گے جب کہ اس فلم میں خطروں کے کھلاڑی ولن کا روپ دھاریں گے۔ فلم ’روبوٹ 2.0 ‘ طویل عرصے سے ریلیز رکی منتظر ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کی تاریخوں میں ردو بدل کی جاچکی ہے جس کی ممکنہ وجہ وی ایف ایکس ایفکٹس کا تسلی بخش نہ ہونا ہے۔یہ سائنس فکشن فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہے جس پر 450 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت ا?ئی ہے لیکن اب فلم کے ہدایت کار شنکر کو وی ایف ایکس ایفیکٹس پسند نہیں ا?ئے ہیں جس کی وجہ سے ایک بار پھر فلم پر کام جاری ہے۔فلم میں مزید کام کے باعث بجٹ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور فلم کا بجٹ 100 کروڑ روہے اضافے کے بعد 550 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق فلم کے بجٹ میں اضافے سے پروڈیوسرز کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ جلد سے جلد فلم میں ایفیکٹس کا کام پورا کیا جائے۔دوسری جانب فلم میں وی ایف ایکس ایفیکٹس کے کام کے باعث رواں سال فلم کی نمائش نہیں ہوسکے گی اور اسے اگلے سال کے اوائل میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

