لندن(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نوازشریف،مریم نواز،حسن نواز اورحسین نوازسمیت ان کی تمام فیملی اوررشتہ دار بھی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نوازدل کی تکلیف کے باعث آئی سی یومیں گرپڑیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا،گزشتہ رات کلثوم نوازکوحالت بگڑنے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز گزشتہ 20 گھنٹے سے وینٹی لیٹر ہیں اورانہیں ہوش میں لانے کیلئے ڈاکٹروں کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ حسین نواز نے کہا والدہ کی طبعیت بہت خراب ہے ،قوم دعا کرے۔خیال رہے کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز،بیگم کلثوم نواز کے ساتھ عید منانے اور ان کی عیادت کیلئے لاہور سے صبح ساڑھے نو بجے نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر چھ سو انتیس سے براستہ دوحہ لندن پہنچے اور ایئرپورٹ سے سیدھے ہسپتال چلے گئے ،ان کے ہمراہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز بھی تھے۔ لندن روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا قوم والدہ کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرے ،مریم نواز نے کہاا? آپ سب پر اپنا خصوصی کرم کرے۔دریں اثنا کلثوم نواز کی حالت کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد کلینک کے باہر پہنچ گئی۔مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امی کو صبح دل کا دورہ پڑا، اس وقت ہم طیارے میں تھے ، اس وقت سے امی آئی سی یو میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

