ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں شامل مصر اور یوروگوئے کے درمیان شام 5 بجے مقابلہ ہوگا جو پاکستان میں 6 بجے دیکھا جائے گا۔مصر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور پہلی مرتبہ مصر 1990ءکے ورلڈ کپ کا حصہ بنی تھی جبکہ یوروگوئے کی ٹیم اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ اگست 2006 میں ٹاکرا ہوا جس میں یوروگوئے نے مصر کو 0-2 سے شکست دی تھی۔گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا ایونٹ کا افتتاحی میچ روس نے صفر کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں مراکش اور ایران کے درمیان ہو جو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے دیکھا جا سکے گا۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں مدمقابل آ رہی ہیں۔ تیسرا اور اہم میچ پرتگال اور سپین کے مابین کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور پاکستان میں یہ میچ رات 12 بجے دیکھا جاسکے گا۔دونوں ٹیمیں ایونٹ کی مضبوط ٹیمیں سمجھتی جاتی ہے دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2010 میں مدمقابل آئیں جس میں سپین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

