نیواورلینز(ویب ڈیسک) امریکہ میں صدفے (اویسٹر) میں چھپے کیڑوں کو کھانے کے عالمی مقابلے میں ایک نوجوان نے صرف 8 منٹ میں 480 کیڑے کھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ امریکہ میں ہرسال اویسٹر میلہ منعقد ہوتا ہے جس میں اویسٹر کھانے والے افراد مدعو کیے جاتے ہیں اور اس سال یہ مقابلہ تین جون کو منعقد ہوا جس میں پورے امریکا سے سات افراد شریک ہوئے اور دریائے مسی سپی کے پاس وولڈنبرگ پارک میں یہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس سال کا مقابلہ ڈیرن بریڈن نے جیتا جن کا تعلق ورجنییا کے علاقے اورنج کاو¿نٹی سے تھا جبکہ دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپیئن مشیل لیسکو رہیں اور انہوں نے اس عرصے میں 27 درجن اویسٹر کھائے۔ تیسرے نمبر پر نیواورلین کے ایڈریان مورگن تھے جنہوں نے 26 درجن صدفے اپنے پیٹ میں اتارے۔یہ مقابلہ بہت ہی دلچسپ ثابت ہوتا ہے اور اس سال اس کے لیے انتظامیہ نے 4000 صدفے رکھے تھے جن کو بڑی نفاست سے طشتریوں میں سجایا گیا تھا۔ شرکا تیزی ایک کے بعد ایک صدفے کھاتے رہے اور رضاکار ان کے آگے اویسٹر سے بھری طشتریاں سجاتے رہے جبکہ شرکا میزوں پر جھک کر انہیں تیزی سے معدے سے میں اتارتے رہے۔بریڈن نے 480 اویسٹر 8 منٹ میں چٹ کرڈالے اور یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

