تازہ تر ین

نبی کریم نے حضرت حسنؓ اور حسینؓ کو جنت کے نو جوانوں کا سردار قرار دیا،علامہ ضیاءاللہ بخاری سخاوت میں بھی مثالیں قائم کی ،علامہ رشید ترابی کی چینل ۵کی خصوصی نشریات ”مرحبا رمضان “میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ علامہ ضیاءاللہ خاری نے بتایا کہ حضرت امام حسن حضور پاک کے نواسے تھے لیکن آپ انہیں اپنے بیٹے کی طرح سمجھتے تھے۔ ایک مرتبہ جمعے کے خطبے کے موقع پر آپ نے حضرت امام حسن کو اپنے منبر پر بٹھایا۔ نبی کریم حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین سے بہت محبت کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا کہ یہ دونوں میرے بیٹے ہیں اور جنت کے نوجونواں کے سردار ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ نے فرمایا کہ جب امام حسن اور امام حسین پیدا ہوئے تو میں نے ان کے نام جعفر اور حمزہ رکھے لیکن نبی کریم نے مجھے اپنے پاس بلایا اور بتایا کہ اللہ نے مجھے حکم دیا ہے میں ان دونوں کے نام بدلنے لگا ہوں۔ اللہ کے حکم سے نبی کریم نے حضرت علی کے صاحبزادوں کا نام حسن اور حسین رکھا۔ تاریخ اسلام میں پہلی بار حسن اور حسین نام رکھا گیا اس طرح اللہ نے انہیں بہت عزت اور مقام عطا فرمایا۔ نبی کریم نے دو دنبے لا کر ذبح کرا کر حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کا عقیقہ کیا۔ حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کو گھٹی کے طور پر کھجور اپنے لعاب مبارک میں بھگو کر دی۔ امام حسن اور امام حسین نبی کریم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔ سیدہ فاطمہ کا بولنے اور چلنے کا انداز بھی بالکل نبی کریم کی طرح تھا۔ عام طور پر نبی کریم حضرت امام حسن اور امام حسین کو اپنے کاندھوں پر بٹھا لیتے تھے۔ امام حسن تو اپنے نانا حضرت محمد کی تصویر تھے۔ نبی کریم نے امت میں سے کسی کو کبھی امتحان میں نہیں ڈالا اپنے فرزندان کو امتحان کے لئے پیش کیا اپنے دل کے ٹکڑے حضرت فاطمة الزہرہ کو امتحان کے لئے پیش کیا۔ علامہ رشید ترابی نے بتایا کہ سخاوت اللہ کی ذات کو بہت پسند ہے انہوں نے بتایا کہ حضرت امام حسن اور امام حسین بچپن سے ہی روزے رکھتے تھے اور افطاری کے وقت اگر کوئی سوالی آجاتا تو سارا کھانا اٹھا کر اس کو دے دیتے اور بہت سخاوت کا مظاہرہ کرتے۔ تمام مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ دل کھول کر اللہ کی راہ میں دیں اور خوب سخاوت کریں خاص طور پر رمضان میں ہر نیکی کا اجر اس قدر بڑھا دیا جاتا ہے ہم سوچ نہیں سکتے۔ کوشش کی جائے صدقہ خیرات کی جائے۔ ایک مرتبہ نبی کریم سجدے کی حالت میں تھے کہ امام حسین آپ کی پیٹھ پر چڑھ گئے آپ نے سجدہ طویل کر دیا کہ کہیں امام حسین گر نہ جائیں اور ان کو چوٹ نہ لگ جائے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے نبی کریم حضرت امام حسن اور امام حسین سے کس قدر محبت کرتے تھے۔ نبی کریم فرمایا کرتے تھے حسن حسین مجھ سے ہیں اور میں حسن حسین سے ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv