Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

عام آدمی میں دلچسپی کے موضوعات کیا ہیں ؟ ہم کیا پڑھتے ہیں ؟

By adminمئی 22, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور( ویب ڈیسک ) گزشتہ ماہ کتابوں کا عالمی دن منایا گیا۔ عام تاثر یہ ہے کہ پاکستانی قوم کتاب سے زیادہ شغف نہیں رکھتی۔ بقول یوسفی صاحب ‘اب کتاب مانگ کر تو کیا، چ±را کر پڑھنے کا رجحان بھی نہیں رہا’۔ یقیناً ٹی وی اور موبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال کتاب سے دوری کی اہم وجہ ہے۔موجودہ صورت حال میں ہمیں کتاب دوست معاشرے کو فروغ دینےکی ضرورت ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ لوگ کیا پڑھ رہے ہیں؟ اور عام قاری کن موضوعات میں دلچسپی لیتا ہے؟عام آدمی کی دلچسپی کے موضوعات کو جانچنے کا سادہ سا طریقہ محلے کے بک اسٹال کی سیر ہے۔ یقین کریں یہ بک اسٹالز شہر کی فکری نبض کا سادہ ترین بیرومیٹر ہیں، جن سے معاشرے کی سوچ اور مزاج کے عکاسی ہوتی ہے۔پچھلے دنوں ایک اسپتال کی انتظار گاہ میں بیٹھنا پڑا تو سوچا کہ وقت گزاری کے لیے قریبی بک اسٹال سے کچھ پڑھنے کے لیے لے لیا جائے۔ ہم جوش میں وہاں پہنچے، بک اسٹال کا جائزہ لیا اور لیتے ہی چلے گئے۔ یہاں ہر موضوع پر پائیریٹیڈ کتابوں کے ڈھیر تھے اور طرح طرح کی پاکٹ بکس تھیں۔اسٹال پر اخبار بھی تھے، لیکن اب اخبارات ‘اسمارٹ فون’ کی طرح اسمارٹ ہو چکے ہیں اور بوتل کے جن کی طرح صرف ایک ‘ٹچ’ کی مار ہیں، اس لیے ہمارا ارادہ کتاب خریدنے کا تھا۔ لیکن ارمانوں پر ا±س وقت اوس پڑ گئی جب زیادہ تر پڑھی ہوئی کتابیں دیکھیں اور نئی پائیریٹیڈ کتابوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہیں تھیں۔ مگر ایک بات تھی کہ پورا اسٹال دلچسپ موضوعات سے بھرا پڑا تھا۔اسٹال پر مذہبی رنگ پوری طرح چھایا ہوا تھا۔ جیسے سور? الرحمٰن اور سور? الفاتحہ کی تفاسیر، منزل، قصص الانبیاءاور درود و وظائف پر مبنی کتب بھی اپنی بہاریں دکھا رہی تھیں۔سنجیدہ قارئین کے لیے شاعر مشرق علامہ اقبال کی کلیات بھی تھی اور صوفیانہ کلام میں شاہ لطیف، وارث شاہ اور بلھے شاہ کا کلام بھی۔ اس کے علاوہ حکایت سعدی، اقوال زریں، سچی حکایات سے لے کر عمادالدین زنگی اور محمود غزنوی کی زندگی پر بھی کتابیں باآسانی دستاب تھیں۔اچھی بات یہ ہے کہ چند پائیریٹیڈ کتب کے ساتھ ساتھ مقامی پبلشرز کی گائیڈ بکس، اردو انگریزی ڈکشنری، انگریزی زبان سیکھنے اور گرامر و قواعد کی کتابیں بھی کم قیمت پر دستیاب تھیں۔یہاں ہماری ملاقات عبداللہ سے ہوئی، جو کورین زبان پر کتاب لینے آئے تھے۔ وہ کوریا جانے کی تیاری کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں یہ زبان سیکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر اس اسٹال پر آتے ہیں، یہاں کم قیمت پر اچھی کتابیں مل جاتی ہیں، پچھلی دفعہ انھوں نے گرافک ڈیزائن پر کتاب خریدی تھی۔ایک طرف محبوب سے ہم کلام ہونے کے لیے رفیع کے یادگار گانوں پر مشتمل کتاب دستیاب تھی، تو دوسری طرف شاہ کار غزلوں، عشقیہ و المیہ اشعار والی پائیریٹیڈ کتابوں سے ‘ناکام عاشقوں’ کے دلوں کو تسکین پہنچانے کا سامان بھی دستیاب تھا۔یہی نہیں بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ، کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کی تصاویر والی پاکٹ سائز بکس بھی دستیاب تھیں، جن کے ٹائٹل ذرا ‘وکھڑی ٹائپ’ کے تھے۔’بزم فراز’، ‘یادگار فراز’، ‘شب غم’، ‘شدت غم’، ‘بھیگی آنکھیں’ اور ‘میری پہلی محبت’ کے عنوانات پر مشتمل پاکٹ سائز کتابیں بھی وہاں وجود تھیں، یعنی اس اسٹال سے یہ تو اندازہ ہوا کہ ہمارا معاشرہ محبت پرور نہیں بلکہ اس کا گلاگھوٹنے پر تلا بیٹھا ہے، جس کے بعد پھر پڑھنے کے لیے شاید ‘غمگین اردو شاعری’ ہی رہ جاتی ہے۔اس اسٹال سے کتاب خریدیں اور اپنا علاج باآسانی کر یں، کیونکہ آپ کے لیے یہاں ‘طب نبوی’، ‘اپنا علاج خود کریں’، ‘اپنا دواخانہ’ نامی کتابوں کے علاوہ شہد، کلونجی ،سبزیوں اور پھلوں سے علاج کے طریقوں پر مبنی کتابیں بھی پائی گئیں۔اگر آپ روزگار کی تلاش میں ہیں تو گھر بیٹھے ‘رہبر روزگار’، ‘بیوٹی پالر گائیڈ’، ‘پولٹری فارمنگ’ اور ‘موبائل ریپیئرنگ’ سیکھ کر چار پیسے کماسکتے ہیں۔یہ ہی نہیں بلکہ اس بک اسٹال پر ‘ٹیلی پیتھی سیکھیں’، ‘دوسروں پر جادو کیجئے’، ‘شبعدہ بازی’، ‘آئینہ علمیات’، ‘خزینہ علمیات’ جیسی کتب بھی دستیاب ہیں، جن سے نہ صرف آپ ‘علم’ سیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنا کاروبار بھی چمکاسکتے ہیں، لیکن اپنی ذمہ داری پر۔اس کے علاوہ ‘اعداد کی حیرت’، ‘آپ کے برج’، ‘آپ کے ستارے’ اور ‘خواب کی تعبیر جانیں’ نامی کتابوں کے مطالعے سے بھی یقیناً آپ ‘پیر بابا’ کی صفات حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ بھی حیران ہوں گے کہ جن موضوعات پر لب کشائی کرنا ہمارے معاشرے کا رواج نہیں، اسٹال پر ان موضوعات پر کتابیں بھی دستیاب تھیں، جیسے کہ ‘آداب’، ‘تحفہ دلہن’، ‘ثمر خلوت’، لیکن ہم ا±س وقت چونک گئے جب سابق کشمیری وزیراعظم ‘کوکا پنڈت’ کی مشہور و قدیم ہندوستانی کتاب پر ہماری نظر پڑی۔ یہی نہیں بلکہ اس موضوع پر ایک انسائیکلوپیڈیا بھی موجود تھا۔بک اسٹال کے مالک محمد کریم صاحب کا کہنا تھا کہ لوگ زیادہ تر کم قیمت اور مذہبی کتابیں لینا چاہتے ہیں۔ کتب خریدنے کا رجحان ہمارے ہاں کم ہوا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے ایک بڑا طبقہ کتاب پر پیسے خرچ کرنا فضول خرچی سمجھتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کا اسٹال اچھا خاصا چلتا ہے۔محمد کریم صاحب کی رائے سے ہم ہی کیا سب ہی متفق ہیں کہ وقتی طور پر کتب بینی میں کمی آسکتی ہے لیکن معاشرے سے کتاب کا رشتہ کبھی ختم نہیں ہوگا، چاہے ٹیکنالوجی کوئی بھی شکل کیوں نہ اختیار کرلے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

پاکستان میں ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ترک سیاستدان کی موچھوں کے دنیا بھر میں چرچے!

ایسپرن بڑی آنت کے کینسر نہیں بچاتی: تحقیق

زیادہ پھل اور سبزیوں پر مشتمل غذا بھی کینسر کا سبب ہوسکتی ہے!

غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.