بھوپال(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منفرد تقریب بھوپال میں ایک سول کنٹریکٹر نے اپنے بیٹے کے لیے منعقد کی جس کا مقصد بیٹے کو فیل ہونے پر اسے کوسنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔تقریب میں آتش بازی کی گئی اور مہمانوں کی مٹھائی سے تواضع کی گئی۔ سول کنٹریکٹر نے کہا کہ یہ سب کچھ وہ اپنے بیٹے کے بہترین مستقبل کے لیے کررہا ہے کیونکہ عمومی طور پر امتحان میں ناکامی پر والدین بچوں کو ڈانٹتے ہیں اور ان کی اس قدر حوصلہ شکنی کرتے ہیں کہ وہ دل گرفتہ ہوکر خودکشی جیسے ہولناک اقدام پر مجبور ہوجاتے ہیں۔لڑکے کے باپ نے مزید کہا کہ میری یہ تقریب ان سب بچوں اور والدین کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ بورڈ کے امتحان میں فیل ہونے سے زندگی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ ایک بار ناکامی کے بعد دوبارہ کامیابی کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر بیٹے نے والد کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنے پر وعدہ کیا کہ وہ اگلے برس بھرپور محنت کرکے اچھے نمبروں سے امتحان پاس کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

