ٹیکساس (ویب ڈیسک )خبروں کے مطابق امریکی خاتون سپاہی ٹیکساس سے واپسی پر ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ ہولناک حادثے میں ان کی زندگی تو بچالی گئی تھی تاہم وہ اپنے کانوں سے محروم ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد پلاسٹک سرجنز نے خاتون کی اپنی کرکری ہڈیوں (کارٹیلیجز) سے نئے اور قدرتی کان کے افزائش کا بیڑہ ا±ٹھایا۔ سرجن نے پہلے مرحلے میں مریضہ کے بازو پر جلد کو پھیلایا اور دوسرے مرحلے میں پسلی کی نرم ہڈیوں کے مخصوص حصوں کو اتارتے ہوئے انہیں بازو کی جلد میں داخل کیا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جس میں آرمی سرجن اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کسی انسانی عضو کی اسی شخص کے ٹشوز کی مدد سے افزائش کی ہو۔ آرمی سرجن نے خاتون کی پسلی کی ہڈی سے کرکری ہڈی کے ٹشوز حاصل کرکے بازو میں پیوند کردیئے جہاں قدرتی طور پر نیا کان ا±گ آیا جسے بازو سے نکال کر چہرے پر ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔واضح رہے کہ کان کے ٹرانسپلانٹ کے بعد دو مزید آپریشن کیے جائیں گے جس کے بعد خاتون سپاہی اپنے قدرتی کان سے سن سکیں گی۔ اس سے قبل شنگھائی میں بھی ایسا ہی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

