ابوظہبی(ویب ڈیسک)ابوظہبی میں جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) کی جانب سے ایک 8 ماہ کے بچے کو ملازمت دینے کی رپورٹس سامنے آنے پر اتھارٹی سے وضاحت طلب کرلی گئی۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک 8 ماہ کے ننھے شہزادے کو ‘ہیپی نیس ایگزیکٹو’ (Happiness Executive) کی نوکری دے دی ہے، جس کا مقصد شہریوں میں خوشی اور مسرت کے جذبات بانٹنا اور خوشیوں کو عام کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد الہاشمی نامی 8 ماہ کے بچے کو جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ‘چیف ہیپی نیس ایگزیکٹو’ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جسے ‘دنیا کا کم عمر ترین ملازم’ بھی کہا جارہا ہے۔جنرل پراسیکیوشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ‘سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ ایک بچے کو لوگوں کو ‘تفریح’ فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جس پر متعلقہ حکام سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔’پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ ‘بچے کو ملازمت پر رکھنے کی وضاحت کے لیے حکومتی عہدیدار کو طلب کیا گیا ہے۔’مزید کہا گیا کہ ‘یہ طلبی بچوں کے حقوق کی حفاظت کی غرض سے کی گئی ہے۔’تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس حکومتی عہدیدار کو طلب کیا گیا۔دوسری جانب جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مذکورہ ویڈیو کو اپنی آفیشل ویب سائٹ سے ہٹا دیا اور کم سن بچے کو ملازمت پر رکھنے کے الزامات کی تردید کردی۔جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف محمد ال سوادی کے مطابق، ‘اتھارٹی مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشمکش یا غلط فہمی پر معذرت خواہ ہے، جس میں ایک بچے کو دفتر میں دکھایا گیا ہے۔’مزید کہا گیا کہ یہ ویڈیو ادارے میں نرسری کے قیام کے حوالے سے بنائی گئی، جس کا مقصد کام کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں کو ملازمت کی جگہوں پر خوشی اور سکون فراہم کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ‘اتھارٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بچوں کے حقوق کے قوانین کی پابندی کرتی ہے اور ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں کہ کسی بچے کو ملازمت پر رکھا گیا ہے’۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

