لاہور (ویب ڈیسک )مشکل ٹور سے قبل مکی آرتھر کے جذباتی خطاب نے کرکٹرز میں نیا جوش بھر دیا، انہوں نے ٹیم کو100فیصد صلاحیتوں کے اظہار کی تلقین کردی۔آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے لاہور میں تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا،اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جذباتی خطاب بھی کیا،میدان میں ایک طرف لگائے گئے شامیانے کے نیچے جمع ہونے والے کرکٹرز کو چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر بھرپور توجہ اور محنت کے ساتھ میچز میں کم سے کم غلطیاں کی جائیں تو مضبوط حریفوں کو بھی زیر کرنا ناممکن نہیں مکی آرتھر نے کہا کہ ٹور ایک نیا چیلنج ہے جس کو قبول کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو اپنی 100 فیصد صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ میں کارکردگی دکھانے کیلیے کنڈیشنز کو جلد سمجھنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر ضروری دباو¿ سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حاضر دماغی سے حریف کی کمزوریوں کیخلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

