کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے شہر قائد میں اذیت ناک لوڈشیڈنگ پر کل کے-الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی پر کل دوپہر تین بجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش اور واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث پانی نہ ملنے پر ان اداروں کی کارکردگی کے خلاف بڑی تعداد میں شہری مظاہرے میں شریک ہوں گے۔فاروق ستار نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےصوبائی حکومت کے گزشتہ دو ادوار مکمل کئے لیکن ان دس سال میں پی پی نے کراچی کو ایک قطرہ بھی پانی کا نہیں دیا، ہر سال شہریوں کو پہلے سے زیادہ لوڈ شیںڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق اور سہولتیں بھی میسرنہیں۔ پمپنگ اسٹیشن کو کنٹرول کرنا واٹر بورڈ کے بس کی بات نہیں، بلدیہ ٹاون جیسے علاقوں میں تین ماہ بعد پانی آتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ شہر میں ایک سال کے دوران چار بار پانی آتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو خانہ پوری قرار دے دیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

