تازہ تر ین

الیکشن سے قبل ملک بھر میں ڈی سی او ،پولیس افسران کی اکھاڑ پچھاڑ بارے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آبا د(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تمام صوبوں کے انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی) اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔چینل کے ذرائع کے مطابق انتحابات سے پہلے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے، انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کیے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv