تازہ تر ین

دنیا کا سب سے نایاب ترین پیالہ کہاں سے ملا؟ کتنی رقم میں فروخت ہوا جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جائیگا

بیجنگ(ویب ڈیسک )چین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔ خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور اس تاریخی پیالے کی 30 ملین ڈالر بولی لگائی یہ رقم پاکستانی روپوں میں ساڑھے 3 ارب بنتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے، اسے خصوصی طور پر چینی امپیرر کنگسی نے 18 ویں صدی میں بنوایا تھا۔ اربوں روپے مالیت کا یہ پیالہ خوشنما رنگوں والے پھولوں اور خوبصورت آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جو کہ قدیم زمانے کے دلکش آرٹ کی یاد دلاتا ہے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv