تازہ تر ین

ویمنزسہ ملکی ٹی20ٹائٹل پرآسٹریلیا کاقبضہ

ممبئی(اے پی پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی، انگلش ٹیم فیصلہ کن معرکے میں 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی، نتالی سکیور کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، میگ لیننگ نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ویلانی 51 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، میگن شٹ نے 3 وکٹیں لیں، لیننگ میچ اور میگن شٹ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ہفتہ کو ممبئی میں کھیلے گئے سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان میگ لیننگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
، ویلانی 51 رنز بنا کر دوسری نمایاں کھلاڑی رہیں، گارڈنر نے 3 چھکوں کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جینی گن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 152 رنز تک محدود رہی، نتالی سکیور 50 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ڈینلی وائٹ 34، ایمی جونز 30 اور ولسن 14 رنز بنا سکیں، میگن شٹ نے 3 جبکہ کیمنس اور گارڈنر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv