لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ، جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں اور خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں،بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی،امریکہ میں تین ملکی سیریز کے لئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لوگو کی لاہور میں رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خوشی ہے کہ اب انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں، ہم جو کہتے ہیں وہ پورا کر کے دکھاتے ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو اسٹار پلیئرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے حتمی ٹیم کے اعلان میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان نہیں آرہی۔اس حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے ، کرکٹ ویسٹ انڈیز چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے، دوسری انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سے بھی معاملات دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد خوشخبری بھی ملے گی۔امریکا میں سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے نجم سیٹھی نے بتایا کہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز ہے تاہم اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تین ملکی سیریز کے لئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، ہمارا ساتھ دیں اور رہنمائی کریں اچھا لگے گا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31 مارچ کو دورہ پاکستان کیلئے آئے گی، تینوں میچز کراچی میں یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

