کراچی (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی جبکہ بارشیں بھی کم ہوں گی۔ڈی جی میٹ غلام رسول نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ملک میں اپریل اور مئی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور یہ مہینے معمول سے زیادہ خشک اور گرم ہوں گے جبکہ اس دوران درجہ حرارت میں معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہے گا۔ڈی جی میٹ نے بتایا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے اور تیز بارشوں سے ان ڈیمز میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ 2 ماہ میں جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہوگیا،انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی بڑھ جائے گا، اندرون سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔شہر قائد میں گذشتہ 3، 4 روز کے دوران سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کا زور بڑھا اور پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جاپہنچا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

