اسلام آباد (آن لائن) بنی گالہ تعمیر ات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ رانا ثنااللہ کوبلالیں، پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے،مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے، عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں جن کوبلاناہے ان کے نام دے دیں مسائل کاحل نکالیں بصورت دیگرقانون اپناراستہ خود بنائے لے گا، بنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے۔منگل کے روز بنی گالہ تعمیرات تجاوزات کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے رابطہ نہیں ہو سکا طارق فضل چوہدری بیرون ملک ہیں مزید وقت دے دیں جس پر چیف جسٹس نے کہا وقت ہی تو نہیں ہے ہم تو آج اس کیس کو نمٹانا چاہتے تھے آج تمام فریق بیٹھ جائیں اور مسائل کا حل نکالیں آج فریقین کو سن کر فیصلہ کر لیتے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ تین مسلے ہیں ایک ایشو بوٹینیکل گارڈن میں تجاوزات کا ہے دوسرا ایشو غیر قانونی تعمیرات کا ہے، جو تعمیرات ہو چکی ہیں، انکو ریگولر کریں یا جرمانہ کریں تیسرا ایشو راول ڈیم میں گندے پانی کا ہے اس کیس کو مزید لمبا نہیں کر سکتے چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کو ریگولر کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے، ریگولر کرنے سے قبل سیٹلائٹ سروے کرانا پڑے گا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ خط لکھنے سے بہتر ہے فائل لے کر خود وزارت چلے جائیں ہر چیز کا حل موجود ہے لیکن کام کرنے کا عزم ہونا چاہیے دوران سماعت سرکاری وکیل نے حد بندی کے معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو بلانے کا کہا تو چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ رانا ثنااللہ کوبلالیں، پنجاب میں اصل وزیر راناثنااللہ ہے مرکزاورصوبے میں حکومت انہی کی ہے آئندہ سماعت تک تمام مسائل کاحل لے کرآئیں جن کوبلاناہے ان کے نام دے دیں مسائل کاحل نکالیں بصورت دیگرقانون اپناراستہ خود بنائے گابنیادی حقوق یامفادعامہ کے مقدمات میں التوانہیں دیں گے عدالت نے راول ڈیم پرسرکاری اراضی لیز پرلینے والوں کونوٹس جاری کردئیے چیف جسٹس نے کہا کہ اصل ایشو راول ڈیم کو گندگی سے بچاناہے مہربانی کرکے جھیل میں گنداپانی روکنے کاپلان دیاجائے جس پر چئیرمین سی ڈی اے نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ راول ڈیم کوآلودہ پانی سے بچانے کے لیے مقامی مکین گھروں میں سیپٹک ٹینک بنائیں گے جس پر جسٹس عمر عطابندیال نے کہا سیپٹک ٹینک بنانا عارضی حل ہے بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

