بورے والا(نمائندہ خبریں)نجی سکول کے ٹیچر کا ساتویں اور چھٹی جماعت کے دو حقیقی بھائیوں پر بہیمانہ شدد،ٹیچر نے تشدد کے بعد دونوں بھائیوں کو کمرے میں بند کر دیا،پولیس نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں دو ٹیچرز اور پرنسپل خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں آبادی 445ای بی کے رہائشی احمد فراز نے تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُسکے حقیقی بھائی14سالہ سکندر جو کہ ساتویں کلاس اور محمد عثمان جو کہ چھٹی کلاس کا طالب علم ہے اور تہذیب ماڈل سکول میں زیر تعلیم ہیں سکول کے ٹیچر محمد ادریس،پرنسپل عبدالمجید اور محمد زبیر نے گذشتہ روز دونوں بھائیوں کو کلاس میں پنسل کی جگہ مارکر استعمال کرنے پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک کمرے میں بند کر دیا اور چھٹی کے بعد کمرے سے باہر نکالا جب دونوں بھائی گھر پہنچے اور جسم پر تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے سارا واقعہ سنایا تو میں نے اس تشدد کی شکایت سکول کے پرنسپل سے کی تو پرنسپل نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں دونوں متاثرہ بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تھانہ سٹی پولیس نے سکول کے پرنسپل عبدالمجید،ٹیچر محمد ادریس اور زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

