کراچی(ویب ڈیسک)قائد آباد کے علاقے سے نقیب اللہ کے دوست کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔گلشن بونیر میں کار سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، مقتول ڈمپروں کا مالک تھا ،واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر حسن گراﺅنڈ کے قریب کار سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی ،ایس ایچ او محمد علی مروت نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40سالہ امان اللہ عرف مینل ولد گل ریز کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق محسود قبیلے سے اور وہ ٹویوٹا کرولا کار میں سوار تھا جبکہ گاڑی کے اندرسے نائن ایم ایم پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے،امان اللہ عرف مینل کو عقب سے سیدھے ہاتھ کے کان کے قریب انتہائی قریب سے گولی ماری گئی تھی جو دوسری جانب کنپٹی کے قریب سے باہرنکل گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

