تازہ تر ین

آشیانہ ہاﺅ سنگ کا پردہ کیسے ہوگافاش؟نیب کیسے بھید اُگلوائے گا؟اہم انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک )آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزم شاہد شفیق نے نیب قوانین 1999کو چیلنج کردیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کی سماعت کی۔اس موقع پر ملزم شاہد شفیق کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کے خلاف نیب سیکشن 18,19اور 24کے تحت کارروائی کی گئی جبکہ یہ تینوں سیکشن ختم ہو چکے ہیں اس کے باوجود شاہد شفیق کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے اختیارات سے تجاوز کر کے شاہد شفیق کو گرفتار کیا۔دوسری جانب نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہد شفیق کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ نے شاہد شفیق کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv