لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ فارمولادودھ کے ڈبے پر یہ قدرتی دودھ نہیں اورماں کے دودھ کا نعم البد ل نہیں کی واضح تحریر تک کسی صورت دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے فارمولا دودھ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر دودھ بنانے والی کمپنیوںکی طرف سے اعتزاز احسن بطور وکیل پیش ہوئے اور نجی کمپنیوں نے فارمولا دودھ کا اشتہار بھی عدالت میں پیش کیا۔نجی کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اشتہار پر لکھ دیا ہے یہ 6ماہ سے بڑے بچے کا غذائی فارمولا ہے۔ چیف جسٹس نے نجی کمپنیوں کے اشتہار پر اعتراض کیا ۔جس پر کمپنیوں کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ6ماہ سے بڑے بچے کے لیے غذائی فارمولا ہے، ڈبے پر یہ بھی لکھا ہے کہ ماں کا دودھ بہترین غذا ہے، ہم نے آپ کے گزشتہ آرڈر کے مطابق ڈبے پر ہدایات لکھیں۔جسٹس ثاقب نثار نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کیا کہ ڈبے پر واضح لکھیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں اور ماں کے دودھ کا نعم البد ل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ یہ6ماہ سے بڑے بچے کے لیے فارمولا ہے دودھ نہیں ہے،ہم نے واضح طور پر کہا کہ ڈبے پر لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے۔تین ماہ میں لکھ دیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں ہے، جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل کی اعتزاز احسن کی درخواست پر درآمد کیے گئے فارمولا دودھ کی مدت 6 ماہ اور لوکل کی 4 ماہ کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

