لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کمپنیز سکینڈل،50 کمپنیوں میں افسروں کی بھاری تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی نیوز کے مطابق کمپنیوں میں تعینات افسران کو 20 لاکھ روپے تک تنخواہیں دی گئیں۔ تین لاکھ تک ماہانہ مراعات، سرکاری رہائشگاہ اور الاو¿نسز بھی ملے۔ سی ای او نیشنل تھرمل پاور کمپنی کی تنخواہ 20 لاکھ روپے، نالج پارک کے سی ای او کی تنخواہ 14 لاکھ روپے، صاف پانی کمپنی نارتھ کے سی ای او کی تنخواہ ساڑھے 13 لاکھ، سی ای او صاف پانی کمپنی ساو¿تھ کی تنخواہ ساڑھے 13لاکھ اور سی ای او پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ کمپنی کو 11 لاکھ روپے تنخواہ دی گئی۔پنجاب اربن یونٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ ساڑھے 6 لاکھ روپے، انجینئرنگ کنسلٹینسی سروس پرائیوٹ کمپنی کے سی ای او شہزاد رحمان کی تنخواہ ساڑھے 7 لاکھ ، پنجاب بورڈ آف انویسٹمینٹ اینڈ ٹریڈ کمپنی کے سی ای او جہانزیب بورانہ کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ روپے جبکہ پنجاب ماڈل بازار کمپنی کے سی ای او ناصر رفیق ماہانہ 6 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔پاپولیشن فنڈمینجمنٹ کمپنی کے سی ای او جواد احمد ماہانہ 8 لاکھ، قائداعظم سولر پاور کمپنی کے سی ای او محمد امجد ماہانہ ساڑھے8 لاکھ اور پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن پنجاب کے سی ای او ڈاکٹر کامران شمس ماہانہ 6 لاکھ 87 ہزار روپے لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس تنخواہ کے علاوہ تمام افسران کو مراعات کی مد میں سرکاری رہائشگاہ اور الاو¿نسز بھی دیئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کی 50 کمپنیوں میں افسروں کی بھاری تنخواہوں اور مراعات کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور چیف سیکرٹری پنجاب سے افسران کی مراعات کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

