ایری زونا (ویب ڈیسک ) اوبرکی بغیر ڈرائیور والی ’خود کار‘ گاڑی نے ایک خاتون کو کچل دیا۔امریکی ریاست ایری زونا میں 49 سالہ ای لین ہرزبرگ نامی خاتون سڑک پارکررہی تھیں کہ بغیرڈرائیور کے چلنے والی آٹو میٹک کار نے ٹکر مار دی جس پر وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ا±ن کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔واقعے کے بعد آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی خودکار ٹیکسیوں کی آزمائشی سروس کو پورے امریکا میں بند کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دوسری جانب خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اس مسئلے کے حل کو تلاش کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ اوبر انتظامیہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔امریکا میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اس واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر خود کار گاڑیوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ اس وقت امریکا میں فورڈ، جنرل موٹرز، ٹیسلا اور وائمو خود کار گاڑیاں بنا رہی ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے خود کار گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

