شارجہ(یو این پی)پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کی خواہش ہے کہ پاکستان میں ہونے والے میچز میں بھی تمام غیر ملکی اہم کرکٹرز بھرپور شرکت کریں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا نہ ہونے پر ایک بار پھر انہیں ٹائٹل سے محرومی کا سامنا رہے گا۔ میڈیاسے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تین میچز پاکستان میں ہونے ہیں لہٰذا تمام ٹیموں کے اہم غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی ضروری ہے۔ ان کا یو این پی سے کہنا تھا کہ دو مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹائٹل نہ جیتنے کی سب سے بڑی وجہ غیر ملکی کرکٹرز کا پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار تھا لیکن انہیں پوری امید ہے کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کیونکہ تمام غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے مثبت رویہ دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کی صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے۔ معین خان نے امید ظاہر کی کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی میں ہونے والے فائنل کا حصہ ہوگی اور ٹائٹل بھی جیت جائے گی۔ سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام کھلاڑی فٹ اور انجری مسائل سے پاک ہیں جبکہ دوسری ٹیمیں انجریز کی مشکلات سے دوچار ہیں لیکن انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کسی بھی مرحلے پر تن آسانی میں مبتلا نہ ہوں اور ملنے والے تمام مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ دراز کرتے رہیں کیونکہ شارٹ فارمیٹ میں صورت حال تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی ہے اور انہیں پوری توقع ہے کہ اس بار ٹائٹل ان کا ہی ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

