کراچی: (ویب ڈیسک)اداکارہ نور بخاری نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ پر اپنا چینل لانچ کیا ہے جس میں وہ دین اسلام اور خواتین کے مسائل کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گی۔اداکارہ نور نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر اپنے باضابطہ چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پیغام میں کہا کہ ان کے نام سے بہت سارے جعلی اکاو¿نٹس موجود ہیں جہاں ان کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذا انہوں نے سوچا کہ اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے اپنا چینل لانچ کیا جائے جس میں وہ تمام لوگوں سے بات کرسکیں۔نور نے کہا آپ تمام لوگ میری زندگی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن بہت کچھ ایسا بھی ہے جو نہیں جانتے، میری زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاو¿ آئے ہیں جو میں آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ کس طرح ایک اداکارہ سے میں دین کی جانب مائل ہوئی۔ اس کے علاوہ میں خدا کے قریب کیسے ہوئی۔ اداکارہ نے کہا میں اپنے مذہب کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور یہی سب آپ کے ساتھ اپنے نئے چینل پر شیئر کروں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

