Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

حافظ سعیدکا بھارت میں جاری تحریکوں میں کوئی ہاتھ نہیں

By adminمارچ 9, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار رﺅف طاہر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی پالیسی بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا اس بارے میں بہت سی چیزیں ابہام میں ہیں۔ایک موقع پر عمران خان نے کہا کہ کسی کو بھی سپورٹ نہیں کریں گے جبکہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے یہ واضح ہو جائے پیپلز پارٹی کا اصل امیدوار کون ہے اس کے بعد ہی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میںہوں گے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا رویہ سب کے سامنے رہا تاثر یہی ہے وہ کوئی اتنی پسندیدہ شخصیت بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کے رفاہی کاموں سے کسی کو انکار نہیں۔کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق ملنا چاہئے۔کشمیری جو کر رہے ہیں یو این او کے چارٹر کے مطابق کر رہے ہیں۔کالم نگار جاوید کوہلوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بڑا عہدہ ہے سینیٹ انتخاب میں انتخاب کم اور سوداگری زیادہ ہوئی۔اب دیکھیں چیئرمین سینیٹ کے لئے کس کو نامزدکیا جاتا ہے۔فرحت اللہ بابر نے عوام کو منتشر کرنے اوور اداروں سے ٹکرانے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کا بھارت میں ہونے والی تحریکوں میں کوئی ہاتھ نہیں۔ عورتوں کے حقوق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں خواتین پاکستانی معاشرے میں اپنے حقوق سے مستفید ہو رہی ہیں۔تجزیہ کارثروت روبینہ نے کہا کہ سیاست میںکچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی پس پردہ معاہدے کی بات کرنا کافی عجیب ہے کیونکہ دونوں جماعتوں کی سمتیں مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں امیدواروں کی خرودوفروخت ہوتی ہے سینیٹ انتخابات کو ایک منڈی سے تشبیہ دی جا ئے تو غلط نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور کی ہر پارٹی میں عزت ہے۔مسلم لیگ ن کے اقتدار میں علی جہانٰگیر صدیقی جیسے شخص کو امریکی سفیر لگا دینا کوئی اچنبے کی بات نہیںحالانکہ یہ انتہائی غیر سنجیدہ کام کیا گیا ہے۔کشمیر کے تنازعے پر کوئی دو رائے نہیں۔ کشمیری عوام کے جو جذبات پاکستان کےلئے ہیں وہی جذبات پاکستانیوں کے کشمیری عوام کے لئے ہیں۔خواتین ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہاسب سے دھندلایا ہوا چہرہ ہمارے ہاں خواتین کا ہے صرف دن منانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے عملی اقدامات کرنا ہوںگے۔ ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ خواتین کو جائیداد سے حصہ مرنے کے بعد ملتا ہے۔پاکستانی عورتوں کو باہر سے نہیں گھر کے مردوں سے تشدد کا خطرہ رہتا ہے۔تجزیہ کار و کالم نگارمکرم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ آئینی عہدہ ہوتا ہے جبکہ وزیراعظم کا عہدہ انتظامی ہوتا ہے صدر کے بعد اگر کوئی قائمقام صدر بنے تو وہ چیئرمین سینیٹ ہوتا ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی ابھی عمر کے اس حصے میں نہیں جس میں پختگی آتی ہے نہ ہی ان کے پاس سفارتکاری کا کوئی تجربہ ہے ۔یہ پاکستان کے ایک بڑے میڈیا ہاﺅس کے مالک بھی ہیں۔اس وقت پاک امریکہ تعلقات اس بات کے متقاضی ہیں کسی عمر رسیدہ ، تجربے کار شخص کو امریکہ میں پاکستان کا سفاتکار لگایا جاتا۔کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوہ پر بھارت جو الزام لگاتا رہتا ہے اس کاکوئی سر پیر نہیں، بھارت زہر فشانی کرتا رہتا ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.