بھونیشور(شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بغیر اجازت مندر میں شوٹنگ کرنے کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روینہ ٹنڈن مندر کے احاطے میں خوبصورتی کو نکھارنے کے نسخے بتارہی ہیں، بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں قائم گیارہویں صدی کے قدیم سری لنگا راج مندر میں فلمائی گئی یہ ویڈیو کسی شخص نے موبائل فون کیمرہ کی مدد سے ریکارڈ کی ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دائیں بازو کے ہندوو¿ں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا تھا کیوں کہ جس مقام پروڈیو ریکارڈ کی گئی ہے وہاں کسی بھی قسم کا کیمرا لے جانے کی اجازت نہیں۔ مندر کے منتظم اعلیٰ راجیو پریدانے روینہ ٹنڈن کے اس اقدام پر مقامی پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔
دوسری جانب بھونیشور ڈی سی پی ستیہ برت بھوئی نے مندر انتظامیہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اداکارہ پر لگائے جانے والے الزامات کی تفتیش کررہی ہے۔ مندر انتظامیہ انچارج راجیو پریدا کا کہنا ہے کہ مندر میں صرف ان لوگوں کو موبائل لے جانے کی اجازت ہے جو مندر میں خدمات انجام دیتے ہیں لہٰذا انہوں نے اداکارہ کے اس عمل کو سیکیورٹی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ہندو عقیدت مندوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

