Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے مسلمان ہونے کی تصدیق کردی

By adminمارچ 7, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی(ویب ڈیسک)
بھارتی ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ دپیکا ککڑ نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہوگئی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے’’سسرال سمر کا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے اپنے مسلمان ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی ویب سائٹہندوستان ٹائمز کے مطابق دپیکا نے ایک انٹرویو کے دوران مسلمان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں مسلمان ہوگئی، لیکن میں اس بارے میں مزید کچھ بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی کیونکہ یہ میرا نجی معاملہ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ مجھے اس حوالے سے میڈیا کے سامنے کھل کر بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے چاہنے والوں اور میڈیا کیلئے ہم ہمیشہ اپنی ہر خوشی شیئر کرتے ہیں لیکن یہ بہت نجی معاملہ ہے اور میں کسی کو بھی اپنے نجی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گی۔

دپیکا نے مزید کہا کہ میں مسلمان ہونے پر بہت خوش ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے کیونکہ میں نے یہ اقدام اپنے لیے کیا ہے اور میرے گھر والے بھی اس فیصلے میں میرے ساتھ ہیں، میرے اس اقدام کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں ہے۔

دپیکا کے شوہر شعیب ابراہیم نے اپنی بیوی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشہور لوگ ہمیشہ لوگوں کی مرکز نگاہ ہوتے ہیں، کچھ لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ  آپ کی حوصلہ شکنی کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے گھر والوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں، اگر وہ لوگ خوش ہیں تو دنیا ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ میں خود کو مشہور شخصیت کے طور پر نہیں دیکھتا، ہم بہت سادہ لوگ ہیں اور سادہ زندگی جینا پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا اور شعیب گزشتہ کئی برس سے ایک ساتھ تھے، بعد ازاں دونوں نے 22 فروری کو شادی کا فیصلہ کیا۔ دپیکا اور شعیب کی شادی کے چرچے کئی روز تک بھارتی میڈیا پر جاری رہے۔ دونوں کی شادی اسلامی رواج کے مطابق شعیب کے آبائی شہر بھوپال میں انجام پائی۔

شادی کے وقت میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ دپیکا نے ہندو مذہب چھوڑ کردائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد شعیب سے شادی کی ہے، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے کارڈ کی تصویر بھی گردش کررہی تھی جس میں دپیکا کے نام کی جگہ’’فائزہ‘‘لکھا تھا۔

admin

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.