کراچی (ویب ڈیسک) پولیس انتظار قتل کیس کا حتمی چالان جمع نہ کراسکی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 12 مارچ تک چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے کیس کا عبوری چالان یکم مارچ کو عدالت میں جمع کرایا گیا جس میں ایس ایس پی مقدس حیدر، مدیحہ کیانی، ماہ رخ اور سہیل احمد کو کلین چٹ دی گئی۔کیس کے عبوری چالان میں گرفتار ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد کی بناپر بے گناہ قراردیا گیا۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے ایک بار پھر حتمی چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے 12 مارچ تک کی آخری مہلت دے دی جب کہ پولیس کو اسی روز جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔انتظار قتل کیس میں 8 اےسی ایل سی اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں اور مقدمے میں نامزد انسپکٹر طارق رحیم ضمانت پر ہیں جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشان میں درج ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

